Add To collaction

09-Sep-2022 لیکھنی کی کہانی - نفس کیا ہے۔ (ہفتہ وار مقابلہ)

بسم ﷲ الرحمن الرحیم

عنوان: نفس پاکیزہ 
سمیہ عامر خان

جس طرح کمرے کی چار دیواروں میں روشنی آنے کے لیے کمرے میں جھروکا ہوتا ہںے جسے روشن دان کہتے ہںے  اس روشن دان سے جب کمرے میں روشنی نمایاں ہوتی ہںے تو سب کچھ صاف اور واضح طور پر نظر آنے لگتا ہںے ، جیسے کس طرف دیوار ہںے ، کس جانب کمرہ ہںے وغیرہ وغیرہ ٹھیک اسی طرح دل کا بھی ایک جھروکا ہوتا ہںے جس سے یہ دل روشن ہوتا ہںے اور اس جھروکے  یا اس دل کے روشن دان کو خواہش ، آرزو ، تمنا اور ایسے ہی ان گنت کئی ناموں سے جانا جاتا ہںے۔ اس دل کے  جھروکے میں آئی ہوئی روشنی نیک اور بد ، مثبت اور منفی ان دو خیالات و احساسات پر منحصر ہوتی ہںے، جس طرح کمرہ روشن ہوتے ہی واضح طور پر نظر آنے لگتا ہو اسی طرح اگر دل میں نمایاں ہوئی خواہش مثبت اور نیک خیال و سوچ پر مبنی ہو تو سب کچھ روشن اور واضح ہوتا ہںے یعنی وہ خواہشات ہمارے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی ، یعنی وہ خواہشات یا آرزوئیں ہمیں ہدایت سے گمراہی کی طرف نہیں لے جاتی ، روشنی سے اندھیرے میں نہیں لے جاتی اور سب سے اہم اپنے رب سے دور نہیں کرتی بلکہ اپنے رب کے قریب کردیتی ہںے ۔
یہ جو انسانی خواہشات ہوتی ہے نا یہ بے شمار ، لاتعداد ہوتی ہںے جو کسی ایک عدد یا پیمانے پر انحصار ہی نہیں کرتی بلکہ انسان کی اگر آج ایک خواہش یا آرزو کی تکمیل ہو جاتی ہںے تو یہی خواہش انسان کو اور ایک نئ نویلی  تمنا اور آرزو میں مبتلا کردیتی ہںے۔ اور پھر انسان کا وہی حال ہوتا ہںے کہ۔۔۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے۔۔۔
یہ جو خواہشات ہوتی ہںے نا  یہ نیوٹن کے کشش ثقل جیسی ہوتی ہںے ۔۔۔۔ جو اپنے اندر بہت کشش ثقل رکھتی ہںے بس اپنی جانب کھینچتے ہی رہتی ہںے ۔۔۔۔۔ ایک وقت ایسا آتا ہںے جب انسان ان خواہشات کے جال سے باہر نکلنا چاہتا ہںے لیکن تب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہںے کیونکہ انسان اپنے آپ کو پوری طرح سے خواہشات کا تابع کرچکا ہوتا ہںے۔۔۔ اس کا ضمیر تک ان خواہشات کی تکمیل کا عادی ہوچکا ہوتا ہںے ۔۔
ان خواہشات ،تمنا اور آرزو  کی آلودگی سے نفس کو پاکیزہ کرنے کے  کے لیۓ نفس کی اصلاح کرنا ، نفس پر قابو پانا نہایت ضروری ہںے۔
نفس کی اصلاح سے قبل نفس کی اصلاح کیوں ضروری؟ ہںے اور اس کے اقسام سے واقف ہونا نہایت ضروری ہںے تاکہ نفس کی اصلاح کرنے میں آسانی ہو ۔۔۔۔
"نفس ایک ایسی قوت ہںے ، ایک ایسی طاقت ہںے جو انسانی خواہشات، جذبات و احساسات کو جنبش دیتی ہںے" ۔۔۔۔ اسی طرح "؛اصلاح نفس سے مراد ان خواہشات،آرزوؤں پر اس طرح قابو کرنا کہ انہیں حداعتدال اور توازن میں لانا"۔۔۔۔
اس نفس کو تین حصوں میں منقسم کیا گیا ہے ۔۔۔
نفس امارہ:انسان کی ایسی خواہش جو انسان کو برائی کی طرف مائل کرتی ہے۔
نفس لوامہ: گناہ ہونے پر اپنے آپ کو لعنت ملامت کرنے والا۔
نفس مطمئنہ:حکم الٰہی پر چلنے والا نفس.
یہ نفس مطمئنہ اصلاح نفس کا انتہا کو پہنچا ہوا مقام ہںے جس نے اس نفس کو پالیاں گویا اس نے جنت پالی اور یہ مطمئن نفس "عبداللہ" کا خطاب عطا کرتا ہںے۔۔۔۔
اصلاح نفس کے لئے۔۔۔۔۔
نفس کا تجزیہ کیا جائے کہ یہ مطمئن ہںے یا نہیں۔۔۔
نفس کا تزکیہ کیا جائے کہ اسے برائی سے پاک کیا جائے۔۔
اور  سب سے اہم رب سے دعا کی جائے کیوں کہ دعا میں بہت تاثیر ہوتی ہںے یہ دعا دشمن سے بچاتی ہںے، بیماری سے شفا دیتی ہںے، آفتوں اور مصیبتوں کو ٹالتی ہںے ۔۔۔ دعا انسان کو پاک صاف کرتی ہے۔گناہ سے نجات دیتی ہے۔ نیکیوں پر استقامت اس سے ملتی ہے.

سنو تم۔۔۔۔۔!
دعا ہے ہتھیارِ مومن
توبہ اور استغفارِ مومن
ابھی اپنے ہاتھ دعا کو اٹھا لے
اور ساری لو اللہ سے لگا لے
وہ تو غفّار ہے اور وھّاب ہے
تجھے کیا خبر وہ تو رحمن ہے کہ
اسکی رحمت سے مایوس ہونا نہ تُو
اسکی رحمت کا نعرہ ہے لَاتَقْنَطُوا
اگر تو نے سچی ندامت کا آنسو
جو پلکوں سے اپنی گرا لیا
پھر سمجھنا کہ تو نے اللہ پالیا
ہاں سمجھنا کہ تو نے اللہ پالیا

اس طرح نفس کی اصلاح کی جاۓ۔۔۔۔ یاد رہںے کہ جب تک انسان نفس مطمئنہ کے مقام کو نہیں پاتا تب تک انسان خطرے میں ہںے اس لئے انسان کو چاہیے کہ جب تک وہ اس مقام کو حاصل نہ کرلے خوب محنت کرے ،خوب نفس کشی کرے۔ 

   13
8 Comments

Maria akram khan

12-Sep-2022 01:33 AM

MASHA ALLAH ❤️ apki har tehreer behtreen Hoti hai ye bhi dil py lagi ❤️

Reply

Anuradha

10-Sep-2022 11:59 AM

واہ واہ واہ کیا بات ہے آپ نے تو بہت ہی دلچسپ لکھا ہے🔥🔥

Reply

Gunjan Kamal

10-Sep-2022 08:27 AM

👌👏

Reply